پیپلز پارٹی دو پہلوانوں کی لڑائی کا حصہ نہیں بنے گی، زرداری

Asif Zardari

Asif Zardari

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نواز شریف کو نہیں بلکہ جمہوریت کو بچا رہے ہیں جب کہ بحیثیت صدر سینے میں اتنے راز ہیں کہ اگر بتادوں تو طوفان آجائے اور ہم 2 پہلوانوں کی لڑائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے پرویز مشرف کو سیاست سے مکھن کے بال کی طرح باہر نکالا اور جانے دیا جبکہ نواز شریف نے انہیں جیل میں ڈال دیا اب پیپلز پارٹی 2 پہلوانوں کی لڑائی کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے بچانا ہے جیسے مرغی اپنے انڈے بچاتی ہے اگر ہمارے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی نہ ہوتی تو ہمارا حشر شام اور لیبیا جیسا ہوتا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف کو نہیں بلکہ جمہوریت کو بچا رہے ہیں اگر میری جگہ کسی اور کو صدر بنایا جاتا تو اس سے میری لڑائی کرادی جاتی جبکہ بحیثیت صدر سینے میں اتنے راز ہیں کہ بتادوں تو طوفان آجائے۔