اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہتے ہیں بھارتی حکومت اپنی فورسز کو باز رکھنے میں ناکام نظر آرہی ہے جو قابل افسوس ہے۔ خطے میں امن برقرار رکھنے کیلئے بھارت فائر بندی کا احترام کرے۔
مشیر خارجہ نے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پرتشویش کا اظہار کیا۔ بولے بھارت سات روز سے ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کررہا ہے جب کہ حکومت پاکستان تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے۔ توقع ہے کہ بھارت بھی امن کو ایک موقع دے گا۔