پہلی حج پرواز ایک گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچ گئی

Hajj Flight

Hajj Flight

لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے کی پہلی حج پرواز رات ساڑھے 12 بجے حاجیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔ پہلی حج پرواز ایک گھنٹہ 10 منٹ تاخیر سے لاہور پہنچی، پرواز کے ذریعے 417 حجاج لاہور پہنچے، لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر اعلیٰ سرکاری حکام نے حجاج کرام کا استقبال کیا

تاہم میڈیا کو ایئرپورٹ کے اندر جانے اور کوریج کی اجازت نہ دی گئی۔ایئرپورٹ کے اندر نہ جانے کی اجازت ملنے پر حجاج کے اہل خانہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔