کراچی: کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب بھی 18 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جناح ہسپتال ایم ایل او کلیم الدین شیخ کے مطابق مختلف علاقوں سے کچی شراب پینے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

اب بھی 18 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جن کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کچی شراب شرافی گوٹھ اور شاہ لطیف ٹاؤن کے اڈوں سے خریدی گئی تھی۔ جہاں چھاپہ مار کر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔