لاہور میں نوجوان کا قتل افسوسناک ہے، انکوائری ہونی چاہیے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

لاہور (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لاہور میں نوجوان کے قتل کا واقعہ افسوس ناک ہے، اس کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے، ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے۔

کہ گیلانی کا ایک بیٹے کو اغوا کیا گیا جو ابھی تک نہیں مل سکا، ان کے خاندان کو شدید خطرات لاحق ہیں،اس واقعے کو وی آئی پی کلچر کا نام دینا انتہائی افسوس ناک ہے، لاہور میں نوجوان کے قتل کے واقعے کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے۔

تحقیقات کے بغیر مقدمہ درج کرنے سے پنجاب حکومت کی بدنیتی ثابت ہو گئی ہے، کاش پنجاب حکومت ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی اسی رفتار سے مقدمہ درج کر لیتی،اس واقعے پر سیاست نہیں چمکانی چاہیے۔