نئے پاکستان میں معذوروں کو خصوصی سہولتیں دیں گے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کا استعفا لیے بغیر دھرنے سے واپس نہیں جائیں گے،اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان ایک خواب کا نام نہیں ہے۔

یہ حقیقت ہے، نئے پاکستان میں غربت ختم کرنے کے لیے معاشی پالیسی تشکیل دیں گے، نئے پاکستان میں چھوٹے سرمایہ کاروں اور کسانوں کی مدد کریں گے، جب ہماری فوج دہشت گردی کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔

تو امریکا ہم پر ڈرون حملے کیوں کر رہا ہے؟ مغرب میں معذوروں کا بہت خیال رکھا جاتا ہے، نئے پاکستان میں معذوروں کو تحفظ دیں گے۔