یمن: سیکورٹی فورسز اور القاعدہ جنگجوئوں میں جھڑپیں، 29 افراد ہلاک

Al Qaeda

Al Qaeda

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں سیکورٹی فورسز اور القاعدہ جنگجوئوں کے درمیان جھڑپوں میں 29 افراد مارے گئے، القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں نے دارالحکومت صنعا کے جنوب میں واقع مختلف سرکاری دفاتر۔

محکمہ مواصلات اور وزارت تعلیم کی عمارتوں اور اسپیشل فورسز کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کیے۔ یمن کی وزارت داخلہ کے مطابق ان جھڑپوں کے نتیجے میں 15 حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ 14 سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ، ان جھڑپوں کی زد میں آکر 3 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔