پریتی زنٹا نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے والے لڑکے کو سینما ہال سے باہر نکال دیا

Preity Zinta

Preity Zinta

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے غصے میں آ کر ایک شخص کو فلم کے ہال میں سے نکال دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پریتی زنٹا گزشتہ روز ایک سینما گھر میں فلم دیکھنے گئی تو اس موقع پر قومی ترانے کے احترام میں وہاں موجود ایک لڑکا اپنی سیٹ سے نہ اٹھا جس پر اداکارہ غصے میں آگئی اور اسے ہال میں سے نکال باہر کیا۔

اس پر پریتی زنٹا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’بینگ بینگ سے پہلی ہی بینگ بینگ ہو گیا‘ میں نے ایک لڑکے کو تھیٹر سے باہر نکال دیا کیونکہ اس نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ہونے سے انکار کر دیا تھا۔