پاک آسٹریلیا سیریز ،دوسرا ون ڈے کل دبئی میں کھیلا جائےگا

Pakistan Australia

Pakistan Australia

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ون ڈے سے پہلے آج پریکٹس سیشنز میں مصروف ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا ٹکراو دبئی میں ہوگا۔ شارجہ میں تو کینگروز نے شاہینوں کے پر ہی کاٹ کر رکھ دیئے۔

بولنگ میں کچھ بہتر پرفارمنس ہوئی لیکن بیٹنگ میں وہی چال بے ڈھنگی سی ، پھر نتیجہ بھی وہی، عبرتناک شکست ہوئی۔ اب دوسرا ون ڈے کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جہاں پاکستانی ٹیم نے 12 میچز کھیلے ہیں۔

جن میں پانچ میں کامیابی اور سات میں شکست کھائی۔ البتہ پاکستان اور آسٹریلیا میں مقابلہ ٹکر کا ہے۔ دونوں نے ایک ایک فتح اپنے نام کی ہے۔اب دیکھتے ہیں کون سی ٹیم برتری لینے میں کامیاب ہوتی ہے۔