ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

Weather

Weather

لاہور (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع صاف ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش کوہاٹ میں دس ملی میٹر جبکہ ایبٹ آباد ، کالام تین، چراٹ ، جہلم دو، سیالکوٹ، بونجی، گجرات، قصور، لاہور، منگلا اور گوجرانوالہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں بیالیس جبکہ پڈ عیدن اور دادو میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔