بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی ہے۔ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی گئی ہے، تحریک التوا پاکستان پیپلز پارٹی نے جمع کرائی جس میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری بھارتی جارحیت سے اب تک 12 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی گولہ باری سے اب تک 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 20 ہزار سے زائد لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔