اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، بھارت اپنا رویہ درست کرے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہمسایہ ایٹمی ممالک کے درمیان تصادم کی فضا پیدا نہیں کرنا چاہتے ، بھارت کو بھی چاہئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔