بھارتی ریاست تلنگانہ میں فوجیوں نے مسلمان لڑکے کو زندہ جلادیا

Sheikh Mustafa

Sheikh Mustafa

حیدرآباد (جیوڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں فوجیوں نے مسلمان لڑکے کو زندہ جلادیا جو اسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ مہدی پٹنم کے علاقے میں مدرسے کا گیارہ سالہ طالب علم شیخ مصطفی ٰ گذشتہ روز آرمی گیریژن کمپاونڈ میں جھلسا ہوا پایا گیا تھا۔ مقامی لوگوں نے لڑکے کو اٹھاکر اسپتال پہنچایا۔

لڑکے کا 80 فیصد جسم جھلسا ہوا تھا۔ مرنے سے پہلے اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اسے نامعلوم فوجیوں نے جلایا ہے۔ شیخ مصطفی ٰ کی موت کی خبر پھیلنے پر صدیقی نگر کے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

اور سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ بھارتی فوجی حکام نے لڑکے کی موت میں کسی فوجی کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیش میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔