پیر محل (نامہ نگار) بہترین صفائی انتظامات عید پر اپنی چھٹیاں قربان کر کے اہل پیر محل کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے پر ورکرز آفیسرز کی کارکردگی قابل ستائش ہے حکومت پنجاب بڑے شہروں کی طرح چھوٹے شہروں کے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان کرے۔
سماجی حلقے تفصیل کے مطابق بلدیہ پیرمحل کے ملازمین نے چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، محمد ارشد داروغہ کی قیادت میں ناکافی وسائل کے باوجود شہر بھر میں عید کے تین روز جانوروں کی آلائشیں اکھٹی کرکے انہیں شہر سے باہر منتقل کرنے اور شہر بھر میں صحت وصفائی اور عیدگاہوں مساجد کو جانیو الے راستوں پر پانی کا چھڑکائو کرکے اپنے ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیا۔
عید کے تینوں روز اپنی چھٹیاں قربان کرکے شہریوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جس پر سماجی فلاحی صحافتی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ٹی ایم اوکمالیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بہترین انتظامات کرنے پر بلدیہ پیرمحل کے ملازمین کے لیے خصوصی بونس دیا گیا۔