آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت پر اشتعال میں نہ آنے پر پاکستان پر فخر ہے۔ آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے چالیس سال میں پہلی بار شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔