کوٹ حسین خان کے رستوں پر آوارہ منش افراد کے براجمان رہنے سے اہل علاقہ کو دشواری کا سامنا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد: کوٹ حسین خان کے رستوں پر آوارہ منش افراد کے براجمان رہنے سے اہل علاقہ کو شدید دشواری کا سامنا۔ مکینوں کا اے ایس پی وزیرآبادسے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ۔ علاقہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ حسین خاں میں ایک عرصہ سے آوارہ منش افراد نے لوگوں کا جینا حرام کررکھا ہے جو سکولوں کے اوقات میں عوامی رستوں پر براجمان رہ کر طالبات کیلئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں جبکہ آنے جانے والی خواتین پر آوازے کسنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔

اہل علاقہ نے اے ایس پی وزیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ منش افراد کی اصلاح کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیموں کی ڈیوٹی لگائی جائے تا کہ اہل علاقہ ان کے شر سے محفوظ رہ سکیں۔