واپڈا کے ملازمین بجلی چوری کرتے ہوئے واپڈا ٹاسک فورس جھنگ سرکل نے پکڑ لیا

Electricity Theft

Electricity Theft

پیر محل (نامہ نگار) عوام کو لائن لاسز کی مدمیں بجلی لاکھوں ہزاروں روپے کے ناجائز بل ڈالنے والے سب ڈویژن فیسکو رورل پیرمحل کے تین واپڈا ملازمین بجلی چوری کرتے ہوئے واپڈا ٹاسک فورس جھنگ سرکل نے پکڑ لئے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی بجائے محکمہ کے ملازم ہونے کے باعث پونے دولاکھ روپے کے جرمانے معاف۔

سب ڈویژن فیسکو پیرمحل کے تین ملازم جن میں محمد ندیم ایل ایس، محمد ابرار ایل ڈی، محمد سرور ڈرائیور شامل ہے واپڈاکالونی نزد گریڈ اسٹیشن میں اپنے کوارٹروں پر خراب میٹروں کے ذریعے بجلی چوری کررہے تھے واپڈا ٹاسک فورس نے کامیاب چھاپہ مارکر تینوں واپڈا کے ملازمین کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑکر بالترتیب 58000,61000,68000,روپے جرمانے عائد کیے ان بجلی چور ملازمین سے بل وصول کرنے کی بجائے بعدازاں افسران نے معاملے کورفع دفع کرواکر واپڈا کو تقریبا پونے دولاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔

سماجی حلقوں نے واپڈا کے ملازمین کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ایس ڈی اوسب ڈویژن فیسکو کا کہنا ہے کہ غلطی ہوجاتی ہے معافی مانگ لی آئندہ اگر کوئی غلط کام کرے گا توکاروائی کریں گے۔