کنٹرول لائن پر صورت حال انتہائی سنگین ہے: بھارتی ائر چیف

Dalbir Singh Suhag

Dalbir Singh Suhag

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ اور ائر مارشل آروپ راما نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایل او سی پر کشیدگی کا مناسب جواب دیا جا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہماری فوج پاکستان کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے جبکہ اس وقت پاکستانی فوجی کارروائیوں کا مناسب جواب دیا جا رہا ہے۔

دریں اثناء بھارتی فضائیہ کے سربراہ آروپ راما نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال انتہائی سنگین ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی اشتعال انگیزیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ فوج بھی پاکستانی فوجی کارروائیوں کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔