رائیڈنگ کلب سے بلاول ہاؤس لاہور میں اعلیٰ نسل کے 20 گھوڑے منتقل

Bilawal House Lahore

Bilawal House Lahore

لاہور (جیوڈیسک) رائیڈنگ کلب سے اعلیٰ نسل کے 20 گھوڑے لاہور کے بلاول ہاؤس منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

لاہور کے رائیڈنگ کلب سے اعلیٰ نسل کے 20 گھوڑے بلاول ہاؤس منتقل کیے گئے ہیں جنہیں سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر بلاول ہاؤس لایا گیا۔ گھوڑوں کی بلاول ہاؤس منتقلی کے بعد آصف زرداری نے ان کا معائنہ کیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام گھوڑے آصف زرداری کی ذاتی ملکیت ہیں اور ایوان صدر سے منتقلی کے بعد 80 گھوڑے رائیڈنگ کلب منتقل کیے گئے تھے جنہیں اب بلاول ہاؤس واپس لایا جارہا ہے۔