آصف زرداری آج پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کرینگے

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

لاہور (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری بلاول ہاؤس لاہور میں آج پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

ملتان کے ضمنی انتخاب اور کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی، پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈر سے ملاقات کریں گے اور اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری مختلف نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروں اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں سولہ اکتوبر کو ملتان کے حلقہ این اے ایک سو انچاس میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم کا جائزہ لیا جائے گا۔