اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن کے جرگہ کا اجلاس آج رات اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے، سراج الحق کی زیر صدارت جرگے کے رہنما دھرنوں کے خاتمے کیلئے تجاویز پر غور کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپوزیشن کے جرگے کا اجلاس آج رات ساڑھے نو بجے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے گھر پر طلب کیا ہے، اجلاس میں ڈاکٹر جی جی جمال، لیاقت بلوچ، رحمان ملک اور حاصل بزنجو شریک ہوں گے۔
اجلاس میں حکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے درمیان اب تک ہونے والی بات چیت پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جرگے کے رہنما دھرنوں کو ختم کرانے کیلئے اپنی تجاویز کو حتمی شکل دیں گے۔