ملتان (جیوڈیسک) پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے شیخ رشید کے ہوٹل کے باہر ن لیگی کارکنوں کے مظاہرے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نواز لیگ کی قیادت کارکنوں کو سمجھائے گی، پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتی، ن لیگ کی گلو بٹ سوچ پر قابو پانا ہوگا، جمہوری انداز میں سوچ کو آگے بڑھائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید ملتان میں مہمان ہیں، اُمید ہے ن لیگی قیادت کارکنوں کو سمجھائے گی، احتجاج اخلاقی دائرے میں رہ کر کیا جائے، کل ملتان میں تاریخی جلسہ ہوگا، کوئی واقعہ ہوا تو افسوسناک ہوگا، تحریک انصاف کارکنان قانون ہاتھ میں نہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سامنے کوئی نہیں کھڑا ہوپائے گا، پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتی، کارکنان ہر صورت پُرامن رہیں، ہمارے بینرز پھٹے ہیں تو کوئی بات نہیں، ہمارے جھنڈے لوگوں کے دلوں پر نقش ہیں، ن لیگ کی گلو بٹ سوچ پر قابو پانا ہے، جمہوری انداز میں اپنی سوچ کو آگے بڑھائیں گے۔