اسٹیل ملز : بھٹیوں کی دیکھ بھال نہ ہونے سے پیداواری عمل متاثر

Pakistan Steel Mill

Pakistan Steel Mill

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیل ملز میں بھٹیوں کی دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پیداواری عمل شدید متاثر ہورہا ہے۔ مرمتی کام کے لیے حکومت انتظامیہ کو پیسے نہ دے سکی۔

پاکستان اسٹیل ذرائع کے مطابق آج صبح مل میں چلنے والا واحد بلاسٹ فرنس بھی لیکیج کے باعث بند کرنا پڑا۔ اسٹیل ملز میں دو بلاسٹ فرنس ہیں جن میں سے ایک پہلے ہی خام مال کی عدم دستیابی کے باعث ایک سال سے ٹھنڈا پڑا ہے اس کے علاوہ کنورٹر پلاںٹ بھی گزشتہ روز جواب دے گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملیں بڑی مشکل سے اپنی پیداواری صلاحیت کے 25 فیصد استعمال پر پہنچی تھیں لیکن پروڈکشن میں خلل آنے سےکارکردگی پھر سے شدید متاثر ہونے لگی ہے۔