سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن بہتر، جلد ایکشن میں دکھائی دینگے

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

لاہور (جیوڈیسک) غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی کا شکار سعید اجمل نے باؤلنگ ایکشن کو خاسا بہتر بنا لیا ہے۔ سعید اجمل پر اعتماد ہیں کہ جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

پاکستان کرکٹ اور سعید اجمل کے مداحوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ جادوگر آف سپنر سعید اجمل نے اپنے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنا لیا ہے۔ سعید اجمل دو ہفتوں سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ان دنوں سعید اجمل نے اپنے ایکشن کو کچھ اس طرح موڈیفائی کیا ہے کہ روائتی آف سپن ایکشن کے ساتھ باؤلنگ کر رہے ہیں۔

ایکشن کی بہتری کے لئے وہ پچیس دنوں میں سات ہزار گیندیں کراچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کا پی سی بی ابتدائی طور پر اگلے دو سے تین ہفتوں میں انگلینڈ کی لیب سے بائیو مکینک ٹیسٹ کرائے گی۔ سعید اجمل خاصے پر اعتماد دکھائی دیتے ہیں، کہتے ہیں کہ وہ جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک اپنے ایکشن کو بہتر بنانے کا ہدف بنایا ہوا ہے۔ انہیں امید ہے کہ ایکشن کی بہتری کے ساتھ وہ دوسرا سمیت ہر ورائٹی موثر انداز میں کرنے میں کامیاب ہوں گے۔