لاہور (جی پی آئی) بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان علماء کونسل جمعہ10اکتوبر کو ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی۔ پاکستان بھارت کی مسلسل بڑھتی ہوئی جارحیت کیخلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرے۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مشترکہ بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل بھار تی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔