بھارتی بلا اشتعال فائرنگ : قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

National Security Committee, Meeting

National Security Committee, Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں دفاع امور خزانہ اطلاعات کے وزراءاور قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر شرکت کریں گے۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس موقع پر بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال گولہ باری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔