سونامی ملتان سے آج ٹکرائے گا، تیاریاں مکمل، میدان سج گیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں اس سلسلے میں آتش بازی بھی کی گئی ہے۔ پچھلے چند روز سے جلسے کی تیاریاں جاری تھیں، بن قاسم فٹ بال سٹیڈیم میں جلسے کیلئے ہزاروں کرسیاں لگ چکی ہیں۔

عمران خان اور مرکزی قیادت کے لیے 80 فٹ لمبا، 20 فٹ چوڑا اور 25 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ مقامی قیادت کے لئے دوسرا سٹیج بنایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں بڑی سکرین بھی نصب کی گئی ہے۔ کارکنوں میں جوش خروش دیدنی ہے، پارٹی پرچم اور پرچم والی ٹوپیوں کے لئے سٹال سج گئے ہیں۔

جلسے کی سیکورٹی کے لئے بھی خصوصی انتظامات کر لئے گئے ہیں اور دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ خواتین اور فیملیز کے لئے الگ الگ انکلوژر بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔

رات گئے تک کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں انتظامات مکمل کرنے میں مصروف رہی اور شاہ محمود قریشی نے بھی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ ملتان کے بعد عمران خان سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔