کراچی: ڈرگ روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن میں دھماکا،3 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن میں دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکا سی این جی اسٹیشن کا کمپریسر پھٹنے کے باعث ہوا، زخمیوں کوجناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سی این جی آپریٹرکی حالت تشویش ناک ہے۔