طالبان کے حملوں کا خوف افغانستان میں فوجی اڈوں کی سکیورٹی سخت

Military

Military

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے کئی صوبوں میں نیٹو کے فوجی اڈوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

ترجمان نے بتایا غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا شیڈول قریب آنے پر صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے اور حالیہ دنوں میں طالبان کے پے درپے حملوں کے سبب ملٹری تنصیبات کو لاحق خدشات اور بڑھ گئے۔

یاد رہے گزشتہ روز لشکر گاہ میں خودکش حملے میں 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ سکیورٹی حکام کی طرف سے اس حملے میں طالبان کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔