کوالالمپور : شراب خانے کے باہر بم دھماکہ، 14 افراد زخمی

Kuala Lumpur Blast

Kuala Lumpur Blast

کوالالمپور (جیوڈیسک) دھماکہ غیر ملکی سیاحوں کے پسندیدہ علاقے میں ہوا پولیس چیف، دستی بم بھی برآمد ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک شراب خانے کے باہر بم دھماکہ، غیر ملکی سیاحوں سمیت 14 افراد زخمی، ایک کی حالت نازک۔ کوالالمپور پولیس کے چیف تاج الدین محمد عیسیٰ کے مطابق دھماکہ غیر ملکی سیاحوں کے پسندیدہ علاقے بوکیت بنتانگ میں ہوا، دھماکہ ایک دستی بم کا تھا جو شراب خانے کے باہر رکھا گیا تھا۔

پولیس کو دھماکے کی جگہ کے قریب ایک اور دستی بم بھی ملا جو پھٹ نہیں سکا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ جرائم پیشہ گروہوں کی باہمی چپقلش کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔