عمران خان آئین سے انحراف کر کے پاکستان کی بنیاد پر حملہ کر رہے ہے ہیں۔ اللہ رکھا چوہدری

PML N

PML N

لاہور : مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان آئین سے انحراف کر کے پاکستان کی بنیاد پر حملہ کر رہے ہے ہیں۔ انہیں علم نہیں کہ پاکستان کن قربانیوں کے بعد حاصل ہوا۔

پاکستان عطیۂ خداوندی اور قائداعظم کی امانت ہے وہ آئین پسند انسان تھے۔پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے۔نوازشریف نے دلیرانہ فیصلہ کرکے اسے دنیا بھر میں ایٹمی قوت تسلیم کرایا۔ پاکستان کے پاس بے شمار معدنی اور زرعی وسائل ہیں حکومت ان وسائل کواستعمال کرکے ملک کو ترقی کی راہ پرڈال رہی ہے لیکن عمران خان پاکستان کوترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف اپنے وقت کے بے مثال لیڈر ہیں ہمارے عوام ایک ہجوم اور بھیڑ کی شکل میں تھے لیکن نوازشریف نے ہجوم کو منظم کیا اور اب پوری قوم ملک کی ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر دیکھ کر خوش ہے۔ملک بھر کے عوام پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بے قرار ہیں وہ نوازشریف پر اعتمادکئے ہوئے ہیں ،حکومت کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں جن کے بہت جلد نتائج سامنے آئیں اور عوام کو ان کا بہت فائدہ ہو گا۔