ترکی میں کردوں کا احتجاج جاری، تین روز میں 21 افراد ہلاک

Turkey, Kurds Protest

Turkey, Kurds Protest

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے مختلف شہروں میں کردوں کا احتجاج جاری ہے۔ تین روز سے جاری احتجاج کے دوران اکیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کردوں نے مظاہرہ کیا جس کے دوران پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

ادھر جنوب مشرقی قصبے جیزرے کزرے میں کرد مظاہرین نے گاڑیوں کو نذر آتش کیا، کرد ترک حکومت کی داعش شدت پسندوں کی پالیسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔