کراچی، تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی 2 بچے جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ایم اے جناح روڈ پر ریڈیو پاکستان کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 بچے جاں بحق اور، 2 زخمی ہوئے ہیں، یہ بچے خانہ بدوش ہیں جوسڑک کے فٹ پاتھ پر سو رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ ایم اے جناح روڈ پر جمع ہو گئے ہیں، بعض افراد نے گاڑی کو نذر آتش کرنے کی کوشش بھی کی جسے ناکام بنا دیا گیا، زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔