لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پراپرٹی ٹیکس کے غلط نوٹس بھجوانے والوں کو جیلوں میں ڈالا جائے گا، لوگوں کوتنگ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔
لاہور میں پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام پر ظلم اور زیادتی برداشت نہیں ، زائد ٹیکس کے نوٹس بھجوانا غلطی نہیں ظلم اور زیادتی ہے۔
انہوں نے دیہی علاقوں کو ریٹنگ لسٹ میں شامل کرنے پر برہمی کا اظہار بھی کیا ، وزیراعلیٰ نے پراپرٹی ٹیکس کے مسائل حل کرنے کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔