آپریشنل وجوہات پر 7 پروازیں منسوخ ، 3 تاخیر کا شکار

PIA

PIA

لاہور (جیوڈیسک) قومی و نجی ائیر لائنز کی بیرون و اندرون ملک سے جانے اور آنے والی سات پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ جبکہ تین تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر جدہ سے لاہور آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 470،جدہ سے آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 717، جدہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 3305 شارجہ سے آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 412، کراچی سے آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 407 جبکہ لاہور سے تاشقند جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 461 اور کراچی سے آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 406 کو فنی خرابی پیش آنے کی وجہ سے روک دیا گیا۔

ادھر مدینہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 743 تین گھنٹے، کراچی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز آئی سکس 202 چار گھنٹے اور ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 657 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔