گرفتار انسانی سمگلر جاوید اور اس کے ساتھیوں سے تفتیش شروع

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے گرفتار انسانی سمگلر جاوید یوسف اور اس کے ساتھیوں سے تفتیش شروع کردی۔ ڈائریکٹر ایف آ ئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکشاف کیا ہے کہ جعلی پاسپورٹ اور ویزا سٹکرز تیار کرنے کے الزام میں پکڑا جانے والا ملزم جاوید یوسف نامور انسانی سمگلر ہے جو کئی سالوں سے اشتہاری تھا۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے جاوید اور اس کے ساتھ گرفتار ہونیوالے دیگر ملزموں محمد یاسر، محمود اور مقبول حسین سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزموں کے قبضہ سے برآمد ہو نیوالی جعلی دستاویزات اور پرنٹنگ مشین قبضہ میں لے لی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے انسداد سائبر کرائم ٹیم نے نین سکھ شاہدرہ میں چھاپہ مار کر چھ غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج اور دیگر تکنیکی سامان پکڑ کر ایک ملزم امتیاز علی کو گرفتا رکر لیا ہے۔