مصطفی آباد کی خبریں 10/10/2014

Zede Shah

Zede Shah

حکومت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے، پوری پاکستانی قوم اپنی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہو گی

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حکومت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے، پوری پاکستانی قوم اپنی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہو گی، بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت گزشتہ کئی روز سے مسلسل سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے جب تک منہ توڑ جواب نہ دیا گیا بھارت باز آنے والا نہیں، یہ لاتوں کے بھوت سے باتوں سے نہیں مانیں گے، حکومت اور پاک فوج فوراََ اینٹ کا جواب پتھر سے دے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر گولہ باری و فائرنگ کسی صورت قابل قبول نہیں، پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر سرحدوں پر غنڈہ گردی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو پاکستان کی طرف سے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔وقت کا تقاضا ہے کہ حکومت عالمی سطح پر بھارتی غنڈہ گردی کو بے نقاب کرے اور ان کی بندوقیں خاموش کروانے کیلئے پاک فوج کو اجازت دی جائے۔ ماضی گواہ ہے کہ ہمارے بزدل ہمسائے نے پاکستان کا امن خراب کرنے میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا ۔ کہ عید کی خوشیوں کے موقع پر پاکستانی آبادیوں پر بلا اشتعال فائرنگ نے مودی انتظامیہ کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارت کبھی پاکستان میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ کر لاکھوں افراد کو بے گھر کر کرکے کروڑوں روپے نقصان کر دیتا ہے، کبھی پانی بند کرکے پاکستان کو بنجر بنانے کی کوشش کرتا ہے اور کبھی بلا اشتعال فائرنگ و بمباری کرکے بے گناہ شہریوں کو قتل کر دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے عہدے داران کی سینٹرل ڈپٹی سیکرٹری انفرمیشن

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے عہدے داران کی سینٹرل ڈپٹی سیکرٹری انفرمیشن پی ٹی آئی انجینئر افتخار چوہدری سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جدہ پہنچنے پر ملاقات کی اور حج کی ادائیگی پر مبارکبادپیش کی ، اس موقعہ پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انصافین بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں مسلسل فائرنگ سے پاکستانی شہریوں اور پاک آرمی کے جوانوں کی شہادتوںکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںاور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر اقوام متحدہ بھارت کے خلاف ایکشن لے اور فوری تور پر پاک بھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو فائر بندی کی نگرانی میں اپنے کردار اداکرنے کے قابل بنائے،پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے عہدے داران مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری،ویسٹرن ریجن کے صدر ڈاکٹر عمران یوسف اور سیکرٹری جنرل فرخ رشید،عدنان فاروقی،عمیر عابد،ریاض بڈانی،جدہ کے صدر سید راشد علی شاہ،میاںاحمد بشیر،قیصر جاوید،ارشاد خان،جہازیب مغل اورشفاقت علی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر افتخار چوہدری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بھارتی فوج کی مسلسل جارحیت پر وزیرعظم نواز شریف کی خاموشی انتہائی شرم ناک فیل ہے اور ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت کی طرف سے مذمت نہ کرنا اور نواز شریف کا خاموش رہنے کی وجہ شریف خاندان کا بھارت میں اپنے ذاتی کاروبار ہے۔