عید الاضحی کے بعد صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لئے صفائی وستھرائی کے امور کو بہتر بنا یا جائے:مسرور میمن

کراچی (خصو صی رپورٹ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کا میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ سروسز شاہ فیصل زون کو ہدایت کی ہے کہ صفائی وستھرائی کے امور کو مزید بہتر بنا کر گلیوں اور محلوں کی سطح پر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون اور شمسی سوسائٹی میں کچرا کنڈیوں کو اپنی نگرانی میں کچرے کی منتقلی کراتے ہوئے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں کی نمبرنگ کی جائے اور کچرا کنڈیوں سے روزانہ کچرے کی منتقلی کو یقینی بنا کر کنڈیوں پر چونا اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل زون محمد ارشد بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی محکمانہ غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل کالونی میں صفائی وستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ سنیٹریشن کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنا یا جائے کسی بھی علاقے سے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور میمن نے محکمہ سنیٹریشن اسٹاف کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کے بعد گلیوں اور محلوں کی سطح پر صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

علاقائی سطح پر سوئپنگ کے نظام کی بہتری ،کچرا کنڈیوں سے روزانہ کے بنیادوںپر کچرے کی منتقلی کو یقینی بنا نے کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے امور کی بہتری کے ساتھ دیگر بلدیاتی مسائل کو حل کرکے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

Masroor Memon

Masroor Memon