روم (جیوڈیسک) خواتین دلکش نظر آنے کیلئے مصنوعی بالوں اور وگز کا استعمال کر تی ہی رہتی ہیں لیکن ایک اطالوی ہیر اسٹائلسٹ نے تو کمال ہی کر دیا۔ 40 سالہ ایک خاتون جو کہ ایک ہیر اسٹائلسٹ ہیں نے اپنے پیشے کو خراجِ تحسین پیش کر تے ہوئے۔
اپنی کار کو 150 گھنٹوں کی لگاتار محنت کے بعد انسانی بالوں سے کسی ماڈل کی سجا کر منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا ہے۔
ان خاتون نے مختلف رنگوں کے انسانی بالوں سے اپنی کار کی مکمل بیرونی باڈی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اندرونی حصے کو بھی سجا کر عالمی ریکارڈ کی بک میں اپنا نام شامل کر والیا ہے۔ اس بالوں میں ڈھکی چھپی لمبی زلفوں والی کار کو سڑک پر چلتا دیکھ کر ہر نگاہ اس پر رک جاتی ہے۔