چین کے شہر تیان جین میں شدید دھند سے ٹریفک متاثر

Fog

Fog

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے ساحلی شہر میں شدید دھند کے باعث ٹریفک متاثر ، پروازیں بھی معطل کر دی گئیں۔ چین کے شہر تیان جن ،میں دھند کی وجہ سے اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا۔

شدید دھند کا سلسلہ 6 گھنٹے تک جاری رہنے کی توقع ہے،جس کی وجہ سے حد نظر انتہائی کم ہو گئی ہے۔ تیان جن سے گزرنے والی 14 شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

اور پروازیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج رات بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جس کے بعد مطلع صاف ہونے کی امید کی جارہی ہے۔