لاہور (جیوڈیسک) آئی جی پنجاب نے دھرنے میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار واپس مانگ لیے، پنجاب پولیس اہلکاروں کو محرم کی ڈیوٹی کیلئے واپس بلایا گیا ہے ، نفری کی واپسی سے اسلام آباد میں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔
آئی جی پنجاب نے وفاقی حکومت سے اسلام آباد میں دھرنے میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار واپس مانگ لیے ہیں۔ کہ پنجاب پولیس کو محرم کی ڈیوٹی کیلئے واپس بلایا جا رہا ہے ۔ پنجاب پولیس کے 8 ہزار اہلکار دھرنا ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی کل نفری 10 ہزار ہے جس میں سے 2 ہزار اہلکار دھرنے میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ پنجاب پولیس کی بھاری تعداد میں نفری کی واپسی سے اسلام آباد میں سیکورٹی کی صورتحال خراب بھی ہو سکتی ہے۔
اس وقت آزاد کشمیر ، ایف سی اور پنجاب پولیس کے کل 11 ہزار اہلکار اسلام آباد میں موجود ہیں۔ محرم کی ڈیوٹی کیلئے اسلام آباد میں 2 ہزار ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی واپسی سے متعلق ایس پی سیکورٹی کی صدارت میں اہم آج اجلاس ہوگا۔