ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ،پروڈیوسر ، پلے بیک سنگر اور میزبان امیتابھ بچن آج بہتر ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ریاست اتر پردیش کے شہر الہ آباد میں پیدا ہونے والے امیتابھ ہری ونش بچن نے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز فلم ’’سات ہندوستانی ‘‘سے کیا۔
زنجیر اور دیوار میں امیتابھ کی اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ انہیں بالی ووڈ کے اینگری ینگ مین کا خطاب بھی دیا گیا۔ امیتابھ بچن نے سوداگر ، نمک حرام ، روٹی کپڑا اور مکان ، شعلے ، دو انجانے ، پرورش ، سمیت متعدد فلمیں بالی ووڈ کو دیں۔
بگ بی ’’سپر سٹار آف دی ملینیم‘‘ ، ’’پدما شری‘‘ ، ’’پدما بھوشن‘‘ ایوارڈز مصری اور فرانسیسی اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ چار دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والے امیتابھ 72 سال کی عمر میں بھی کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔