ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے صدر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈی سی او ملتان شہباز شریف کے منشی بنے ہوئے ہیں، ملتان کا واقعہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔
ملتان میں انھوں نے کہا کہ ڈی سی او ملتان غلط بیانی کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ واقعہ اتفاقی طور پر ہوا۔ ہم کسی کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہتے۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جلسے کی جگہ تبدیل کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ ملتان کا واقعہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ چیف میپکو کو فون کر کے پوچھا کہ بجلی کیوں کاٹی گئی ہے۔ چیف میپکو نے کہا کہ پرانا بل ہے جس کی ادائیگی ہونی ہے۔ ڈی سی او ملتان غلط بیانی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیکورٹی فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری تھی۔
پولیس نے کھینچ کھینچ کر لوگوں کو سٹیج پر چڑھایا۔میں اور عمران خان آئے تو سٹیج سے سیڑھی غائب کر دی گئی۔ عمران خان کل ڈھائی سے تین بجے ملتان پہنچیں گے اور ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہے.عمران خان کل جاں بحق ہونے والے ہر کارکن کے گھر جائیں گے۔
اور تعزیت کریں گے.عمران خان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ڈی سی او اور ڈپٹی ہائی کمشنر پر ہے.انھوں نے کہا کہ 23 اکتوبر کو عمران خان فیصل آباد میں ہوں گے اور میں وہاں کی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پہلے ہی سیکیورٹی کا بندوبست کریں۔