کراچی (خصوصی رپورٹ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے عید الاضحی کے تینوں ایام میں بلدیہ کورنگی ،کورنگی زون کی جانب سے ہونے والی صفائی ستھرائی، سیوریج، روشنی اور عیدالا ضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بر وقت اٹھا کر ٹرینچز میں مدفون کرنے کے مثالی اقدامات اور انتظامات کرنے کی وجہ سے تمام اضلاع پر سبقت لے جانے پر کورنگی زون کے تمام افسران و ملازمین کو اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی اورکہا کہ بلدیہ کورنگی کورنگی زون کے افسران و ملازمین نے عید الاضحی کے تینوں ایام میں لگاتار کام کر کے جس مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
وہ اپنی مثال آپ ہے انہوں نے تما م افسران وملازمین کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی کورنگی کی عوام کا بھی شکر یہ ادا کیا کہ انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون کا مظا ہرہ کیا لہذا اس موقع پر کورنگی کی عوام کا عمل قابل تعریف ہے اور مبارکباد کے مستحق ہیں اس موقع پرایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ انتظامیہ کورنگی کی عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اس کوشش میں مکمل کامیابی کیلئے آپ لوگوں کا بھی عملی تعاون درکار ہے اور انتظامیہ ہر وقت عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کارلاتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کی کوششیں کرتی ہے۔
آخر میں تمام افسران و ملازمین کو ان کی خدمت کے اعتراف میں اجرک اور پھولوں کے ہارپیش کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن محمدمبین صدیقی، ڈائریکٹر ہیلتھ محمد رفیق شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔