پشاور میں پولیو کے 2 نئے کیسز، اس مرض میں مبتلا بچوں کی تعداد 206 ہو گئی

Peshawar Polio

Peshawar Polio

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں برس کے دوران اس موذی مرض میں مبتلا بچوں کی تعداد 206 ہو گئی ہے۔

پشاور کے علاقے ہریانہ میں 22 ماہ کی فضا اور ارمڑ میں 7 سالہ یعقوب میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں بچوں کو انسداد پولیو ویکسی نیشن کی ایک بھی خوراک نہیں دی گئی تھی۔ نئے پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں اس موذی مرض میں مبتلا بچوں کی تعداد 206 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پولیو کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر سے پہلے انسداد پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دے رکھی ہے۔