سانحہ ملتان میں جاں بحق ہونیوالے 6 افراد سپرد خاک

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) سانحہ ملتان میں جاں بحق ہونیوالے چھ افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سانحہ قاسم باغ ملتان میں جاں بحق ہونیوالے معاویہ حسن اور سلیمان صدیقی کی نماز جنازہ بینظیر اسپورٹس کمپلیکس میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سنئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے بھی نماز جنازہ ادا کی،سانحہ ملتان میں جاں بحق اللہ دتہ کی دنیا پور، عمران کی مخدوم رشید، اعظم کی قصبہ مڑل اور سلیم اللہ کی نمازجنازہ قاسم بھیلا میں ادا کی گئی، جس کے بعد میتوں کو آبائی قبرستانوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔