زہرہ شاہد قتل کیس، جج کا شناخت پریڈ سے انکار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت میں زہرہ شاہد قتل کیس کے ملزمان کو شناخت پریڈ کے بغیر ہی پولیس واپس لے گئی۔

علاقہ مجسٹریٹ کی عدم موجودگی کے باعث ملزمان کی شناخت پریڈ نہ ہوسکی، جب کہ لنک کورٹ کے جج نے بھی ملزمان کی شناخت پریڈ سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد ملزمان راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس کو پولیس بغیر شناخت پریڈ کے واپس لے گئی۔ دونوں ملزمان تین روزہ پولیس ریمانڈ پر ہیں۔