راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے میں راولپنڈی کے 17 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔
تمام مریض ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج ہیں اور اب تک پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 244 ہو گئی ہے جن میں سب سے زیادہ مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے جہاں اب تک 149، لاہور میں 41 اور شیخوپورہ میں 32 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔