تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا

Gujarat

Gujarat

گجرات (جیوڈیسک) تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق مورخہ 01.10.14 کو مسمی رضا احمد سکنہ محلہ مرکزی مسجد لالہ موسیٰ اپنا موٹر سائیکل CD/70 گھر کے باہر کھڑا کرکے اندر گیا ،تھوڑی دیر بعد جب باہر آیا تو دیکھا کہ موٹرسائیکل غائب ہے۔

مسمی رضا احمد نے موٹرسائیکل چوری کے متعلق پولیس سٹی لالہ موسیٰ کو اطلاع دی جس پر SHOسٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ملک مبشر نے محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چند دنوں کے اندر اندر ملزم افتحار علی ولد مشتاق علی قوم رحمانی سکنہ محلہ صادق آباد لالہ موسیٰ۔ کو موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم کی تفتیش جاری ہے ۔پولیس ٹیم کی اس بہترین کار کردگی پر DPO گجرات رائے اعجاز احمد نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔