صاف اور جراثیم سے پاک پانی کی فراہمی کی کوشش حکومت کی اچھی پیش رفت ہے، بشیر مہدی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ صاف اور جراثیم سے پاک پانی کی فراہمی کی کوشش حکومت کی اچھی پیش رفت ہے، نجی شعبہ کو بھی اس کوشش کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔

اکثر بیماریاں جراثیم سے پر پانی پینے سے پیدا ہوتی ہیں، صرف مضرصحت پانی فروخت کرنے والے واٹر پلانٹس سیل کر نا کافی نہیں ہے بلکہ دیگر مضر صحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلا ف بھی کاروائی کی جائے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مضر صحت اشیا ء کی فروخت سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

شہری غیر ضروری اخراجات کرنے کے بجائے پینے کے لئے صاف پانی کاانتظام کریں، ناقص اشیاء خورد ونوش کی فروخت پر پابندی صرف اعلانات تک محدود ہے عملی طور پر کچھ نہیں کیاجارہا ،مخصوص مافیاانسانی جانوںسے کھیل کر اپنی تجوریاں بھررہاہے ،اسے مافیا کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔